ہنگو میں مسجد کی چھت گرنے

ہنگو میں مسجد کی چھت گرنے سے خواتین سمیت 13 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں مسجد کی چھت گرنےسے خواتین سمیت 13 افراد زخمی، فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقہ لودھی خیل میں مرمتی کام کے دوران مسجد کی چھت گرنے کے باعث خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اسفندیار خالد نے موقع پر دورے کے دوران کہا کہ مسجد بلال پر محرم الحرام کیلئے مرمتی کام جاری تھا جس میں گاوں کے مرد و خواتین حصہ لے رہے تھے۔
اس دوران چھت پر زیادہ لوڈ آنے سے چھت گر گئی جس کے باعث 9 خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری علاج کیلئے کوہاٹ اور پشاور منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ہنگو میں مسجد کی چھت گرنے سے خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  سیلاب امداد کا غلط استعمال: امریکہ نے بلاول کا بیان کا نوٹس لے لیا