مفت سولر پینل

خیبر پختونخوا حکومت کا مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے غریب گھرانوں کو دو کلو واٹ تک کا مفت سولر پینلز،تاریں اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان کر دیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیرخزانہ مزمل اسلم نے غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت غریب گھرانوں کومفت سولرپینل دے گی، اس کے ساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے بھی بطور پیکج دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں 90سے زائد بجلی گھر بنائے، 6سے7روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور واپڈاصارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے 27روپے فی یونٹ مانگ رہا ہے۔
مشیرخزانہ خیبر پختونحوانے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی لائیں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔
انہوں نے بتایا کہ صارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے اپنی ٹرانسمیشن اپنی لائن ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا پولیس کے اختیارات محدود کرنے کی تیاریاں، مسودہ پر کام تیز