زرمبادلہ کے ذخائر

زرمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ 17لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے
اضافے کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، جس سے قومی ذخائر 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علاقائی تنازعات سفارتی ذرائع سے حل ہونے چاہئِیں، فیصل بن فرحان