بجلی مزید مہنگی

بجلی مزید مہنگی، بنیادی ٹیرف میں7روپے 12پیسے فی یونٹ اضافہ

ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 12پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔
ماہانہ 200یونٹ تک والے گھریلو صارفین کو 3ماہ کے لیے اضافے سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا جبکہ باقی باقی گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7روپے 12پیسے مہنگا ہو گیا۔
نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کر تے ہوئے نوٹیفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 201سے 300یونٹ تک کا ٹیرف 7روپے 12پیسے اضافہ سے 34روپے 26پیسے ہو جائے گا ۔
ماہانہ 301سے400یونٹ کا ٹیرف 7روپے 2پیسے اضافے سے 39روپے 15پیسے ،ماہانہ 401سے 500یونٹ کا ٹیرف6روپے 12پیسے اضافے سے 41روپے 36پیسے ہو جائے گا ۔
ماہانہ 501سے 600یونٹ کا ٹیرف6روپے 12پیسے اضافے کے بعد 42روپے 78پیسے کا ہوجائے گا ۔
فیصلے کے مطابق ماہانہ 601سے 700یونٹ کا ٹیرف 6روپے 12پیسے اضافے کے بعد 43روپے 92پیسے ہو جائے گا ۔
ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6روپے 12پیسے اضافے سے 48روپے 84پیسے ہو جائے گا ۔
ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائیگی۔
ماہانہ 50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گا ۔
ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی