مانسہرہ شہر کراچی بن گیا

مانسہرہ شہر کراچی بن گیا، دو افراد قتل، ڈکیتی وارداتیں بڑھنے لگیں

ویب ڈیسک: مانسہرہ شہر کراچی بن گیا، دو افراد قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تاجروں کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹا جا رہا ہے جس سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔
ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود پکھوال میں کرایہ دار نے مالک نزیر محمد کو فائرنگ کر کے بےدردی سے قتل کر دیا۔ اس واقعہ کی وجہ مالک مکان کا کرایہ دار سے مکان خالی کروانا قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی ضلع میں دوسرے واقعہ میں کالج دوراہا میں سوات کے رہائشی کو دو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گے۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔ مقتول کا جسد خاکی کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تیسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کی ہی حدود میں نیو خان موٹرز کے مالک کو مانسہرہ سٹی کے اندر زم زم ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گن پوئنٹ پر تین لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گے۔
پولیس تھانہ سٹی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
قتل چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردتوں نےشہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے اور اب انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ مانسہرہ شہر کراچی بن گیا۔
ان واقعات سے قبل چنار روڈ پر موجود نجی بینک سے ڈاکو ایک کروڑ تیس لاکھ ساٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گے جبکہ اس واردات کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے۔

مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
ضلع مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
مانسہرہ پانو انٹر چینج کے قریب ٹریلراور کوسٹر ٹکرا گئیں سے ایک شخص ہلاک چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو موٹر وے پولیس اور 1122 کی ٹیموں نے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ کوسٹر بہاول نگر سے ناران کو جا رہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی۔ مقامی افراد کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے پیش ایا۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر