پاکستان میں مہنگائی عروج پر

پاکستان میں مہنگائی عروج پر، ایک لیٹر پیکڈ دودھ خطے میں‌ سب سے مہنگا

پاکستان میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، پاکستان میں ایک لیٹر پیکڈ دودھ 1 ڈالر 33 سینٹس کے ساتھ خطے میں سب سے مہنگا بک رہا ہے۔
ویب ڈیسک: بجلی ، خشک دودھ، کوکنگ آئل اور دال سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، اس لئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی جس کے ملک خداد نے فرانس اور ہالینڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک لیٹر پیکڈ دودھ 1 ڈالر 33 سینٹس کے ساتھ خطے میں سب سے مہنگا بک رہا ہے۔ اس کے ساتھ کوکنگ آئل اور دیگر اجناس بھی ہائی قیمتوں کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہیں۔
پاکستان کے مقابلے فرانس میں پیکڈ دودھ 10 سینٹس سستا، ہالینڈ میں 4 سینٹس سستا جبکہ آسٹریلیا میں 26 سینٹس سستا ہے۔ اس حساب سے پاکستان نے مہنگائی میں ان یورپی ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارت میں پیکڈ دودھ صرف 78 سینٹس جبکہ بنگلا دیش میں 1 ڈالر 2 سینٹس میں دستیاب ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں پیکڈ دودھ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس صفر ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہونے سے غریب طور متوسط طبقہ کے لوگ شدید زہنی دباو کا شکار ہیں، بجلی اور گیس سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں.
آٹا، دودھ، سبزی سمیت گوشت اور دیگر بیف مصنوعات کی قیمتیں‌آج جہاں ہیں اس سے قبل کبھی نہیں پہنچیں، عوام دہائیاں دینے لگے ہیں ، خصوصا بجٹ کے بعد تو پیکڈ دودھ سمیت تمام اجناس اس قدر مہنگی ہو گئی ہیں کہ دکاندار خود کوار ہونے لگے ہیں.

مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر