عدالت نے حق ادا کر کے

عدالت نے حق ادا کر کے ادارے کا وقار بحال کر دیا، حامد رضا/ شبلی فراز

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ عدالت نے حق ادا کر کے ادارے کا وقار بحال کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔ حالیہ فیصلے میں بھی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ عدالت نے حق ادا کر کے ثابت کر دیا کہ یہ ہمارا حق تھا۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تاریخ میں آج کا دن انتہائی اہم ہے، ہمیں مخصوص نشستیں تو مل گئیں لیکن فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی سیٹیں واپس نہیں ملیں، ہماری وہ سیٹیں بھی واپس کی جائیں۔
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے ذریعے لوگوں کو منتخب کروا کر ایوان راستہ دکھایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہماری تمام سیٹیں واپس نہیں کی جاتیں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم جاری کر دیا.

مزید پڑھیں:  پشاور، قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک