ہری پور میں محرم الحرام

ہری پور میں محرم الحرام کے جلوسوں اورمجالس کا سلسلہ جاری

ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں محرم الحرام کے جلوسوں اورمجالس کا سلسلہ جاری ہے، سیکورٹی کے ٹف انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں محرم کے جلوسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آج 5 محرم الحرام کو ضلع ہری پور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ فضل حسین سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں جاری رہتے ہوئے تقریبا 5 بجے امام بارگاہ حسن مجتبی پر اختتام پذیر ہو گا۔
ہری پور میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے 2 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو اپنی ڈیوٹیاں بطریق احسن انجام دے رہے ہیں۔
مجالس عزا کے ساتھ جلوسوں کیلئے خصوصی راستوں کو صاف اور کلیئر رکھا گیا ہے اس کے ساتھ جابجا سیکورٹی اہلکار ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں‌سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سگنلز بھی بند رکھنے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے. موبائل سگنلز کی بندش کا اقدام اس سے قبل بھی کئی بار کیا جا چکا ہے.

مزید پڑھیں:  ملالہ یوسفزئی کا غزہ متاثرین کیلئے امدادی فنڈ کا اعلان