وزیراعظم وزیرداخلہ ملاقات

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات،امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اوراس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے موقع پر تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
ملاقات میں وفاقی وزارت داخلہ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  بل گیٹس پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر