پی ٹی آئی فارورڈ بلاک

فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی پیش گوئی کردی

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کی پیش گوئی کردی ہے ۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی، آج سے 15روز بعد پارٹی میں فارورڈ بلاک بنے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا۔
13 رکنی فل کورٹ بینچ کے 5-8 کی اکثریت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف شرائط: خیبرپختونخوا حکومت نے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط کردیئے