نائجیریا میں سکول عمارت منہدم

نائجیریا میں سکول عمارت منہدم، 16 طلبا سمیت 22 افراد ہلاک

نائجیریا میں سکول عمارت منہدم ہونے کے واقعے کے دوران 22 افراد ہلاک ہو گئے ، ان میں 16 طلبا بھی شامل تھے۔ زیادہ تر بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم بتائی جا رہی ہیں۔
ویب ڈیسک: نائجیریا میں سکول عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں 16 طلباء بھِی شامل ہیں، ان ہلاک ہونے والوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان میں زیادہ تر بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے بھی کم ہیں۔
ذرائع کے مطابق وسطی نائجیریا میں پلییٹو سٹیٹ میں ایک سکول کی عمارت گرنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منہدم ہونے والی سکول کی عمارت میں وقوعہ کے وقت صبح کی شفٹ جاری تھی۔ بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ حادثہ رونما ہوا۔
اس واقعہ کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ نائجیریا میں سکول عمارت منہدم ہونے کے بعد سے امدادی کارروائیں جاری ہیں، خیال کیا جا رہا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے 100 سے زائد افراد اب بھی دبے پرے ہیں۔
ان دبے افراد کو ملبے تلے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سکول عمارت گرنے کے دلخراش واقعہ میں جہاں 16 طلبا ہلاک ہوئے وہیں درجنوں افراد زخمی بھِ ہوئے۔
یاد رہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم ہیں۔
حکام کے مطابق سکول عمارت کے ملبے تلے 154 بچے دبے ہوئے تھے جن میں سے 132 بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔ اس کے باوجود جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ملبے تلے دبے بچوں اور دیگر افراد کو نکال کر فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نائجیریا میں سکول عمارت منہدم ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا حکم