رستم چوکی شہیدان

رستم چوکی شہیدان پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی رستم چوکی شہیدان پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی میں درج ایف آئی آر مقامی ایس ایچ او رستم کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نہ معلوم شرپسندوں نے دہشت گردی کے غرض سے رستم چوکی شہیدان پر فائرنگ کی جس سے پولیس چوکی میں موجود ہیڈ کانسٹیبل امجد شدید زخمی ہو گیا تھا۔
اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر موٹر کار میں سوار باپ بیٹا فائرنگ کے زد میں آئے، اس دوران فائرنگ سے اس کا 15سالہ بیٹا احتشام موقع پر شہید جبکہ باپ ہدایت زخمی ہو گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق زخمیوں اور متوفی نوجوان کی لاش کو مردان ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے شرپسند فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کینال ٹاؤن میں چور گھر سے 143 تولہ سونا لوٹ کر فرار ، تحقیقات شروع