مذاکرات کیلئے عمران خان راضی

حکومت سے مذاکرات کیلئے عمران خان راضی، تین شرائط رکھ دیں

ویب ڈیسک: حکومت سے مذاکرات کیلئے عمران خان راضی ہو گئے تاہم انہوں نے حکومت کے سامنے تین شرائط رکھ دیں۔
اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں مذاکرات کیلئے تیار ہوں لیکن ہماری تین شرائط ہیں۔
انہوں نے شرائط کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی شرط میرے کیسز ختم کریں، دوسری شرط ہمارے لوگوں کو رہا کریں اور میری تیسری شرط ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے دو مرتبہ مزاکرات کیے اور اس وقت تین رکنی کمیٹی بنائی جس میں اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی شامل تھے۔ اس وقت ہمیں بتایا گیا کہ بڑے صاحب انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 8 فروری 2024 کا ڈاکہ نہیں بھولا جاسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھوک ہڑتال کروں گا اور اسے ہم عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔
یاد رہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے عمران خان راضی ہو گئے لیکن انہوں نے اپنی تین شرائط پیش کر دیں. اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حکومت سے مذاکرات کیلئے دباو ڈالا جا رہا تھا.

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیل کی جانب سے بڑے حملے کا امکان