مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان اشتہاری

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار دیدیئے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کی سپشل سینٹرل کورٹ نے مونس الہٰی اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔
اس دوران ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی سمیت 9 ملزمان کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا۔
چالان میں مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار دیئے گئے جبکہ دیگر اشتہاری ملزمان میں فریاست علی، امتیار علی،عامر سہیل، واجد احمد اور عامر فیاض شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے چالان میں ملزمہ زارا الہی، احمد فرہان اور صغیم عباس کو ضمانت پر ہونے پر کالم نمبر چار میں لکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس موقع پر عدالت سے ایف آئی اے نے مونس الہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کی استدعا کی۔ اس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے مونس الہی اور صغیم عباس کے علاؤہ سات ملزمان کی جائیدادیں منجمد کردیں۔
مونس الہی اور صغیم عباس کے وکیل نے جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق دلائل کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے انہیں 20 اگست تک دلائل دینے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق جج تنویر احمد شیخ نے عدالت میں‌جمع کرائے گئے ایف آئی اے کے چالان پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے مطابق مونس الہی کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل پولیس سے رابطے میں ہیں اور انٹر پول مونس الہٰی کے ریڈ نوٹسز جاری کرچکی ہے۔
تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے مطابق زارا الہی اپنی آمدن بتانے میں ناکام رہیں۔ چالان کے مطابق ضیغم عباس مونس الہٰی کا کیش بوائے تھا جو دیگر ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں جرائم کے پیسے کی ٹرانزیکشن کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر آج پھر سماعت ہوگی