انٹرا پارٹی کیس

تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23جولائی کو ہو گی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں نوجوان کی ذبح شدہ نعش برآمد