نوازشریف نے اجلاس بلا لیا

نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا ،اہم فیصلے متوقع

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا ۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اہم ہوئی ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی ہے۔
ملاقات کے دوران میاں نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس پیر کو مری میں بلالیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے مریم نواز کو بھی مری طلب کیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم کیمپ پر پولیس کارروائی،خیبرپختونخواحکومت نےملبہ وفاق پرڈال دیا