آئی ایم ایف پروگرام

آئی ایم ایف پروگرام سے مہنگائی میں کمی کادعویٰ مشکوک ہے،مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے مہنگائی میں کمی کادعویٰ مشکوک ہے ۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ 7ارب ڈالر کے توسیع پروگرام پر عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ نیا آئی ایم ایف حقیقی مالیاتی پروگرام ریونیو موبلائزیشن اور قومی معاہدہ پر مبنی ہے، آپ کی توجہ آمدنی میں اضافہ پر ہے، اخراجات معقولیت پر نہیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ابھی تک اعلی پالیسی ریٹ پر اصرار کر رہا ہے، مارکیٹ کو پالیسی ریٹ کا فیصلہ کرنے کا اختیار کیوں نہیں دیا جا رہا، کیا آپ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو اوپن مارکیٹ پالیسی چلانے کے خلاف نہیں کیا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ پروگرام سے بیرونی اکانٹ کی پائیداری حاصل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام سے مہنگائی میں کمی و ترقی میں بہتری کا دعوی انتہائی مشکوک ہے، آئی ایم ایف کمزور طبقوں کو بچانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال