صنم جاوید دوبارہ گرفتار

صنم جاوید گوجرانوالہ جیل سے رہاہوتے ہی دوبارہ گرفتار

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔
ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچی تھی، ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آئی کی ٹیم صنم جاوید کو لیکر اسلام آباد چلی گئی۔
پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے خلاف نو مئی کو ٹویٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں بتایا گیا کہ صنم جاوید نے لوگوں کو کورکمانڈر ہاس جانے کے حوالے سے ترغیب دی، صنم جاوید کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
9 مئی کے ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی اے ٹی سی عدالت نے رہا کرنے کیلئے روبکار جاری کر دی تھی۔
عدالت نے روبکار سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے نام جاری کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں روزگار ہے تو 60لاکھ لوگ بیرون ملک کیوں گئے،مزمل اسلم