سیمنٹ ڈیلرز ہڑتال

سیمنٹ ڈیلرز کابھی ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک: سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
لاہور چیمبر میں سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔
عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے کاروبار کے مواقع کم کر دیئے گئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ ہمارے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق