جسمانی ریمانڈ منظور

عمران خان اور بشریٰ بی بی کانئےنیب کیس میں جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کانئے نیب کیس میں جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں نئے کیس میں عمران خان اور بشری بی بی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون نے دونوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8، 8دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری ڈالی تھی۔
آج لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم بھی تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین کا واپس جانے سے انکار