پارٹی سے وابستگی سرٹیفکیٹ جمع

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پارٹی سے وابستگی سرٹیفکیٹ جمع

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پارٹی سے وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پارٹی سے وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی کے حلف نامے جمع کرا دیئے۔ ان کے علاوہ سندھ کے 9 ایم پی ایز جبکہ پنجاب سے 100 سے زائد ارکان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے 70 سے زائد ممبران نے بھی حلف نامے جمع کرا دیئے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی ممبران نے اپنے حلف نامے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کے پاس جمع کرائے، باقی ممبران بھی جلد حلف نامے جمع کرائیں گے۔
جمع کرائے گئے حلف نامے میں پارٹی اراکین کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی میں تھے اور رہینگے، پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑا۔
پی ٹی آئی قیادت کی پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ سے متعلق مشاورت کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی اراکین پی ٹی آئی سے وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے جاری ہونے والے فیصلہ کے بعد پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے پارٹی میں شمولیت اور اس سے وابستگی ظاہر کرنے کے اسناد جمع کرائے جا رہے ہیں.
عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں‌کہا گیا تھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں، اس عدالتی فیصلے کو تحریک انصاف کی جانب سے تاریخی فیصلہ بھی قرار دیا جا رہا تھا.

مزید پڑھیں:  فوج طلب ، اسلام آباد پر دھاوا بولنے نہیں دیں گے: وزیرداخلہ