جنوبی وزیرستان دھماکہ

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،2بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں 2بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک حبیب کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ بنگلے والا میں ہوا ۔
ڈی پی او کے مطابق دھماکہ بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ہوا جس کی زد میں آکر دوبچے موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
دھماکے میں جان بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 8سالہ آیان اور 9سالہ طلحہ کے نام سے ہوئی ہے ۔
حادثے پر اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لینڈ مائن کا شکار ہونیوالے بچوں کی لواحقین کے ساتھ مالی امداد کی اپیل کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کیخلاف نابیناافراد سڑکوں پرنکل آئے،ان پرتشددقابل مذمت ہے