مخصوص نشستوں میں تبدیلی

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت کو سابق فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں جس کے بعد پرانی فہرست میں شامل ناموں کو تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی اور بانی پی ٹی آئی کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھی مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرق وسطیٰ پر فضائی حملہ کرنے کا اعلان