بنوں چیک پوسٹ فائرنگ

بنوں میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،پولیس اہلکار محفوظ رہے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک اور حملہ ہوا ہوا ،پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پوسٹ پر لگے تھرمل کیمرہ کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی آئی جی عمران شاہد نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔
انہوں نے بھرپور جوابی کارروائی پر شاباش دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی جانب سے ہیلتھ مرکز پر حملے میں پانچ شہری اور سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ڈینگی کے شدید آﺅٹ بریک کا خطرہ ظاہر کیا جانے لگا ہے