جامشورو پولیس سٹیشن دھماکہ

جامشورو پولیس سٹیشن کے مال خانے میں دھماکہ، 7اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: جامشورو پولیس سٹیشن کے مال خانے میں موجود سامان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز کے مطابق جامشورو پولیس سٹیشن کے مال خانے میں دھماکا ہیٹ اپ کے باعث ہوا۔
مال خانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 اے ایس آئی، 5 اہلکار اور 1 ملزم بھی زخمی ہوا ہے۔
واقعے کی اطلاع پر ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو اور ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔
ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز نے بتایا ہے کہ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مال خانے میں دھماکہ کیسے ہوا، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو نانا کے آئین کو آگ لگانے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی