جلوس اختتام پذیر

لکی مروت میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

ویب ڈیسک: لکی مروت میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ کاشانہ بخاری سے برآمد ہوکر بخاری شاہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوگیا۔
دسویں محرم کا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بخاری شاہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوا جس میں بڑی تعداد میں عزادار شریک تھے ۔
جلوس میں شریک عزا داروں نے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے حضرت امام حسین کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جلوس کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری جلوس کے راستوں پر تعینات تھی ۔
مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی جارہی تھی۔
ریسکیو 1122 سمیت محکمہ صحت،امن کمیٹی کے ارکان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکار بھی انتظامات کی نگرانی کے لئے جلوس کے موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر ریڈ زون پھر سیل، وزراء بھی پیدل چلنے پر مجبور