صوابی میں میاں بیوی قتل

صوابی میں فائرنگ سے میاں بیوی قتل ،بیٹا زخمی ،بیٹی اغواء

ویب ڈیسک: صوابی میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ سے میاں بیوی قتل بیٹا زخمی جبکہ 20سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا گیا ۔
واقعہ تھانہ اتلہ کی حدود پناول میں پیش آیا جہاں ملزمان نے مستوات کے تنازعہ پر گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد جان اور بیوی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹاحامد شدید زخمی ہو گیا ۔
ملزمان جاتے ہوئے مقتولین کی 20بیٹی رشید کو اغواء کرکے ساتھ لے لیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی نعشیں اور زخمی کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوپی منتقل کردیا ۔
پولیس نے بتایا کہ مغوی لڑکی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو نانا کے آئین کو آگ لگانے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی