فیس بک ڈاؤن

پاکستان بھر میں ایکس کے بعد فیس بک کی سروس بھی ڈاؤن

ویب ڈیسک: پاکستان میں گزشتہ روز سے ایکس (ٹویٹر ) کے بعدفیس بک کی سروس بھی ڈاؤن ہو گئی ہے ۔
انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بک کی سروس بھی ڈاؤن ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز سے ملک کے مختلف حصوں میں صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز پر فیس بک کی سروس ڈاؤن ہے۔
علاوہ ازیں دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں صارفین کو فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے بھی دشواری کا سامنا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو نانا کے آئین کو آگ لگانے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی