پاکستان کی آبادی

2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی شرح دنیا سمیت خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ ،2050تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔
ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق موجودہ شرح ریٹ کے حساب سے 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 2017کے بعد سب سے زیادہ آبادی میں اضافہ 2023 میں ریکارڈ کیا گیا۔
سال 2023کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں مقیم افغانیوں کی تعداد کل 19لاکھ 23ہزار 453ہے، جس میں خیر پختونخوا میں 9لاکھ 39ہزار 878، بنجاب میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 3لاکھ 10ہزار 832جبکہ سندھ میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 875 ہے۔
صوبہ بلوچستان میں 4لاکھ 74ہزار 812 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں52ہزار56افغانی رہائش پذیر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 3ہزار 568چینی اور 26ہزار 9بنگالی باشندے ہیں، دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 1لاکھ 72ہزار 158ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ5سے 16سال تک کے 2کروڑ 53لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔
پاکستان میں کل آبادی کا 3.10 فیصد معذور ہیں جن میں 3.30 فیصد مرد جبکہ 2.88 فیصد خواتین معذور ہیں، پاکستان میں 61 فیصد لٹریسی ریٹ ریکارڈ ہوا جن میں 68 فیصد مرد اور 53 فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 96 لاکھ، سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ جبکہ بلوچستان میں 50 لاکھ سے زائد بچے سکول جانے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں:  بغیر نوٹس برطرفی پر الو مچی پاور ہاوس کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج