حلف لینے والے ممبران

مخصوص نشستیں :حلف لینے والے ممبران کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران نے فیصلے پر نظرثانی کے لیے ذاتی طورپر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ممبران علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے جس میں ممبران موقف اپنائیں گے کہ ان کو سنے بغیر ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔
ممبران کی جانب سے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف رٹ پٹیشن آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ان ممبران کو رٹ پٹیشن دائر کرنے کا حکم سیاسی جماعتوں نے دیا ہے، بظاہر ممبران ذاتی طورپررٹ دائرکریں گے لیکن انہیں پارٹیوں کی درپردہ حمایت حاصل ہو گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے میں یہ نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے جس پر ن لیگ نے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  سلامتی کونسل اجلاس میں ایران اسرائیل آمنے سامنے، پابندیوں کے مطالبے