بیٹے کو بچانے کی کوشش

شانگلہ، بیٹے کو بچانے کی کوشش میں والد جاں بحق

ویب ڈیسک: شنگ کے قریب چیئرلفٹ میں پھنسے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں والد جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے آنے والا باپ رسی ٹوٹنے کی وجہ سے دریائے سندھ میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے شخص کا بیٹا چیئرلفٹ میں پھنس گیا تھا، باپ نے دیکھتے ہی دوسری رسی سے بچے تک پہنچنے کی کوشش کی، اس دوران رسی دریائے سندھ کے عین درمیان ٹوٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ رسی ٹوٹنے کی وجہ سے بیٹے کو بچانے کی کوشش کرتا باپ دریائے سندھ میں جا گرا جبکہ پھنسے ھوئے بچے کو مقامی افراد نے ریسکیو کر لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ مِں ڈوبنے والے شخص کی لاش نہیں مل سکی۔

مزید پڑھیں:  4اکتوبر کو ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج ہوگا: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا