رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر

رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کیساتھ رابطے تھے، عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کیساتھ رابطے تھے، جس کا ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ رؤف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں اور وہ ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات یہاں باہر جا رہی تھیں اور کچھ یہاں آ رہی تھیں۔
رؤف حسن کے حوالے سے یہ بات بھی ابتدائی تحقیقات میں سامنے آئی ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ساتھ ان کے رابطے تھے۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے بھی مشاورت ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ رؤف حسن کو گزشتہ روز پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا تھام اس موقع پر کمپیوٹرز اور ضروری دستاویزات بھی قبضہ میں لے لی گئی تھیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے بھی گرفتاری کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن اس کی تردید کر دی گئی، بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ روف حسن کی طبیعت ناساز تھی اس لئے میں ان کے ساتھ تھا.

مزید پڑھیں:  ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین کا واپس جانے سے انکار