کاٹلنگ میں لوڈشیڈنگ

کاٹلنگ میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، پانی ناپید

کاٹلنگ میں لوڈشیڈنگ سے اہالیان علاقہ بے حال، ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری نہ رکا تو پیسکو دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، علاقہ مکین
ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، نواحی علاقہ جمال گڑھی میں عوام بے حال، بچوں اور معمر افراد شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 3 بجے سے اب تک بجلی بند ہے، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
طویل اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں اور مساجد میں بھِ پانی ناپید ہو گیا، خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علاقہ کے رہائیشیوں نے اس حوالے سے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ موبائل اور پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بھی غائب، علاقہ زمانہ قدیم کا منظر پیش کرنے لگا۔
اہالیان علاقہ نے بتایا کہ پیسکو جان بوجھ کر کاٹلنگ کے علاقہ جمال گڑھی کے فیڈر پر ناروا لوڈشیڈنگ کر رہا ہے، انہیں احساس نہیں کہ اس گرمی میں لوگوں کا کیا حال ہوگا۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری نہ رکا تو پیسکو دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، نواحی علاقہ جمال گڑھی میں عوام بے حال، بچوں اور معمر افراد شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین کا واپس جانے سے انکار