فائرنگ سے بیٹی جاں بحق

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق، باپ بیٹا زخمی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقے کالا پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بیٹی جاں بحق ہو گئی جبکہ باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ عامر نواز اور اس کا 19 سالہ بیٹا شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونیوالی بیٹی کی عمر 22 سال بتائِی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور لاش کو باچا خان کمپلیکس منتقل کردیا ، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازعے کے باعث پیش آیا۔
یاد رہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 22 سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا زخمی ہو گئےجنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا حکم