بجلی بلوں میں ریلیف

بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کررہے ہیں،علی پرویز ملک

ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں آئی پی پیز لگانے والوں کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے، بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کررہے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے دیئے مگر ان معاملات کا دیرپا حل صرف اصلاحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے 60 روپے کے یونٹ پر دکان نہیں چل سکتی اور نہ ہی 40 روپے یونٹ پر گھر چل سکتا ہے۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز 1994، 2002 اور 2014 میں لگے، 40 خاندانوں والی کہانی میں جو لوگ ہیں وہ 1994 اور 2002 والے ہیں اور ان کا شیئر صرف 80 ارب ہے، اس میں اگر کسی نے چور بازاری کی ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ جنہوں نے مشکل وقت میں پلانٹس لگائے انہیں ولن نہیں بلکہ ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے، ان مسائل کے حل کے لیے ان سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیل کی جانب سے بڑے حملے کا امکان