3ملزمان گرفتار

افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث 3ملزمان پشاور سے گرفتار

ویب ڈیسک: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار پشاور سے کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا جوکہ سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہیں۔
گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں رحمت اللہ، طارق جاوید اور ابوبکر شامل ہیں۔
اس حوالے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بھاری رقوم کے عوض افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس فراہم کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیلاب امداد کا غلط استعمال: امریکہ نے بلاول کا بیان کا نوٹس لے لیا