ایبٹ آباد میں مون سون

ایبٹ آباد میں مون سون کی خوشبو ،بارش سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں مون سون کی خوشبو اور بارش سے جہاں‌موسم خوشگوار ہوا گیا وہیں‌گرمی سے پریشان شہری خوشی سے جھوم اٹھے.
ذرائع کے مطابق چناروں کے شہر ایبٹ آباد میں باران رحمت سے موحول کا رنگ بدل گیا، ٹھنڈی ہواوں سے سورج کی تپش سے جلے اور مرجھائے چہرے کھل اٹھے.
ایبٹ آباد میں‌مون سون کی بارش نے شہر کی دھول صاف کر دی، ہوا میں تازگی کا احساس ہونے لگا، سیاحوں نے بھی تفرتیح کیلئے ایبٹ آباد کا رخ کر لیا.
باران رحمت سے ایبٹ آباد میں گرمی کی شدت میں‌کمی ریکارڈ کی جانے لگی ہے، موسم خوشگوار ہونے کے باعث عوام بجلی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل بھول کر بدلتے موسم کا مزہ لینے لگے.
ایبٹ آباد میں مون سون کی خوشبو اور بارش سے قطع نظر علاقہ کے ندی نالوں میں طغیانی بھی دیکھی جا رہی ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
بارش سے ندی نالوں کی سطح بلند ہونے لگی ہے اور ہر سو طغیانی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، شہریوں کے بچاو اور ان کی حفاظت کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں، حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے.
مقامی افراد کے مطابق بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے علاوہ ندی نالوں میں‌طغیانی کا خطرہ ہے، اس حوالے سے حفاظتی اقدامات ہونے چاہئیں.

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت محکمہ بہبود آبادی بندکرنے کا فیصلہ