شیدو انڈر پاس بارش کے پانی

شیدو انڈر پاس بارش کے پانی سے بھر گیا

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں واقع شیدو انڈر پاس بارش کے پانی سے بھر گیا ۔ بارش علاقہ میں علی الصبح ہوئی، جس کا سارا پانی انڈر پاس میں کھڑا رہا۔
ٹی ایم اے کی جانب سے لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے شیدو انڈر پاس بارش کے پانی سے بھر کر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔
نکاس آب نہ ہونے کی وجہ سے جب بھی بارش ہوتی ہے تو شیدو انڈر پاس میں تین سے چار فٹ تک پانی جمع ہو جاتا ہے۔
اس صورتحال میں انڈر پاس سے لوگوں خصوصا خواتین کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے ٹی ایم اے سے مستقل بنیادوں پر انڈر پاس سے نکاس آب کیلئے مستقل حل نکالنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ ،8افراد ہلاک