پولیس و جیلوں میں ہزاروں بھرتیوں

نگران دورِ میں پولیس و جیلوں میں ہزاروں بھرتیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: نگران دورِ میں پولیس و جیلوں میں ہزاروں بھرتیوں کا انکشاف، اربوں روپے کی خریداری کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں نگران دورِ میں پولیس و جیلوں میں ہزاروں بھرتیوں کا انکشاف کر کے تہلکہ مچا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء سے فروری 2024ء تک نگراں دورِ حکومت میں پولیس اور جیل خانہ جات میں 5 ہزار بھرتیاں کی گئیں۔ ان بھرتیوں کے ساتھ ساتھ پولیس کے لیے اربوں روپے کی خریداری بھی کی گئیں جس کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔
نگران دور حکومت میں پولیس کے لیے جہاں لیپ ٹاپ خریدی گئیں وہیں ان کے لئے موبائل فونز، اسلحہ، ٹریفک پولیس کا سامان و دیگر آلات کی خریداری بھی کی گئی۔
نگراں دورِ حکومت میں بھرتیوں اور خریداری پر سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اسمبلی میں سوال جمع کرا دیا جس پر آج محکمہ داخلہ کی جانب سے جواب اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے نگران دورِ کے بجٹ پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔
حکومتی ارکان نے نگران دورِ حکومت میں بھرتیوں اور فنڈز کے استعمال پر سوالات اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے