سول انتظامیہ کو گڈ گورننس

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سول انتظامیہ کو گڈ گورننس کا ایجنڈا دے دیا

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سول انتظامیہ کو اپنی حکومت کے گڈ گورننس کا ایجنڈا دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت سول انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل اور انتظامی سیکرٹریز کے علاوہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنی حکومت کے گڈ گورننس کا ایجنڈا سول انتظامیہ کو دے دیا۔
نچلی سطح پر عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں حوالے کرنے سمیت ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مالی و انتظامی اختیارات بھی دے دیے گئے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کو وزیراعلی کے عوامی ایجنڈے کے تمام پہلوؤں، عملدرآمد کے طریقہ کار، ٹائم لائنز، ذمہ داریوں اور اختیارات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیراعلی کا عوامی ایجنڈا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ہے، عوامی ایجنڈا گڈ گورننس کے لئے گیارہ مختلف نکات پر مشتمل ہے جس میں سروس ڈیلیوری کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا
ہے۔
یاد رہے کہ اہم اجلاس کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اس اقدام کا مقسد صوبائی حکومتی معاملات کو بطریق احسن انجام دیا جانا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزارت خزانہ کا مقامی بینک سے مہنگا قرضہ نہ لینے کا فیصلہ