ڈاکٹر یاسمین راشد طبیعت ناسازی

ڈاکٹر یاسمین راشد طبیعت ناسازی کے باعث شوکت خانم ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد طبیعت ناسازی کے باعث شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کی رہنما کو طبی معائنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ رہ چکی ہیں، اس لئے اس سے قبل بھی انہیں طبی معائنے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے چیک اپ کے حوالے سے آرڈر جاری کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد طبیعت ناسازی کی وجہ سے شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں. اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی جانب سے آرڈر جاری کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  25اکتوبرکے بعد آئینی ترامیم میں مشکلات ہوں گی، بلاول بھٹو