تیراک لوانا الونسو کا ریٹائرمنٹ

20 سالہ پیراگوئین تیراک لوانا الونسو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024 کے ابتدائِی راونڈ میں شکست پر دلبرداشتہ 20 سالہ پیراگوئین خوبرو تیراک لوانا الونسو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان سب کو ورطہ حیرت میں ڈال گیا۔
رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی 20 سالہ خوبرو تیراک لوانا الونسو نے 100 میٹر بٹر فلائی سوئمنگ مقابلے میں شرکت کی لیکن اس مقابلے میں ناکامی پر پر دلبرداشتہ ہو گئیں۔
100 میٹر بٹر فلائی سوئمنگ مقابلے میں پیراگوئین سٹار چھٹے نمبر پر جبکہ جارجیائی اینا نزارادزے سے 0.24 سیکنڈ پیچھے رہی۔
اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے بہت کم فرق سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا موقع گنوا دیا۔ اس پر پیراگوئین خوبرو تیراک لوانا الونسو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آ گیا۔
یاد رہے کہ 20 سالہ لوانا الونسو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے یہ صرف اولمپکس مقابلوں بلکہ ملکی گیمز میں بھی خاصی مقبول ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں، ان کی جانب سے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران الونسو نے کہا تھا کہ میں نے تیراکی سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے جس پر پیراگوئے سے معذرت خواہ ہوں، میں اولمپک گیمز میں اپنے کیریئر کے اختتام پر خوش ہوں، یہ میری آخری ریس تھی، میں طویل عرصے سے تیراکی کر رہی تھی۔
یاد رہے کہ لوانا الونسو نے 17 سال کی عمر میں ٹوکیو 2020ء اولمپکس، بڈاپیسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایکواٹکس چیمپیئن شپ اور آسنسیون 2022ء میں جنوبی امریکن گیمز میں شرکت کی تھی، تاہم حالیہ پیرس اولمپکس کے پہلے ہی راونڈ میں شکست پر دلبرداشتہ پیراگوئے کی خوبرو تیراک لوانا الونسو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان اس قدر اچانک تھا کہ اس نے سب کو چونکا دیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر میزائل لانچنگ کے وقت کی ویڈیو ایرانی میڈیا نے جاری کردی