اقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ

ٹانک میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر دہشت گردوں حملہ ،عملہ محفوظ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروس (UNOPS)کی گاڑی پر تقریباً 7دہشت گردوں نے حملہ کرکے فائرنگ کردی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
حملے کے فوری بعد عملے کے دونوں ارکان کو ڈپٹی کمشنر آفس منتقل کردیا گیا ۔
پولیس اہلکار نے اس حوالے سے بتایا کہ عملے کے پاس کوئی مسلح محافظ تھا نہ ہی گاڑی پر اقوام متحدہ کا کوئی گولو لگا ہوا تھا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد اقوام متحدہ کے مشن کو علاقہ خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی اپنے پورے عروج پر ، حکومتی دعوے دھرے رہ گئے