خیبر پختونخوااسمبلی قرارداد منظور

خیبر پختونخوااسمبلی:بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی ۔
صوبائی اسمبلی میں قرار داد مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے حکومتی رکن منیر حسین کی جانب سے پیش کی گئی ۔
قرار داد میں کہا گیا کہ مانسہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بارشوں سے صورتحال خراب ہے۔
منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ جو بھی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس کا معاوضہ دیا جائے، بارشوں اور سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں، جب کہ تمام اداروں کو حکم دیا جائے کہ سیاحوں کو سہولیات دی جائیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 24گھنٹوں کے دوران 13افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں 2مرد 4 خواتین اور 7بچے شامل ہیں۔
تیز آندھی اور بارش کے باعث 16 گھروں کو نقصان پہنچا۔
کوہاٹ ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر، دیر اپر، سوات اور صوابی کے اضلاع متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان! جیسا کروگے ویسا بھرو گے : نواز شریف