چیف جسٹس کیخلاف فتویٰ

چیف جسٹس کیخلاف فتویٰ،ٹی ایل پی رہنما کا جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے چیف جسٹس کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمے ٹی ایل پی رہنما مولانا محمد طاہر سیفی کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
چیف جسٹس کے خلاف فتوی جاری کرنے کے مقدمے میں مولانا محمد طاہر سیفی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔
پراسکیوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا فوٹو گارمٹک ٹیسٹ کرنا ہوگا اور مائیکروفون برآمد کرنا ہے۔
مولانا محمد طاہر سیفی کی تقریر عدالت میں فاضل جج کو سنائی گئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو بہت جوش سے تقریر کرتے ہیں کیا یہ آپ کی تقریر ہے؟ ملزم نے اعتراف کیا کہ جی یہ میری ہی تقریر ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف کیوں بول رہے ہیں۔
ملزم نے بیان دیا کہ ہم چیف جسٹس کو محتاط ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، جو فیصلہ ہوا آئین کے خلاف خلاف ہے، ابھی موقع ہے چیف جسٹس اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔
عدالت نے ملزم کو 6 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین شپ سے مجھے ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، بیرسٹر گوہر