بشری بی بی نامزد

بشری بی بی جی ایچ کیو حملے سمیت 11مقدمات میں نامزد

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو حملے سمیت 11مقدمات میں ملزمہ نامزد کردیاگیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم پر جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں 4کیس درج ہیں۔
تین کیس راولپنڈی میں اور ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔
راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا جبکہ ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا۔
راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو حملہ سمیت نو مئی کے گیارہ کیسز میں ملزم نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف ضلع راولپنڈی میں درج گیارہ مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کردیں۔ سی پی او راولپنڈی نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔
عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
بشری بی بی کو آرمی میوزیم ،جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، صدر کینٹ میں حساس عسکری عمارت جلانے، مری روڈ پر حساس ادارے کے دفتر پر حملے، مختلف علاقوں میں جلا گھیرا توڑ پھوڑ، تھانہ آر اے بازار، سول لائن، نیو ٹان ،سٹی ،وارث خان ،ٹیکسلا تھانہ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، مصدق عباسی