بلوچستان کوئلہ کانوں میں 2 حادثات

بلوچستان کوئلہ کانوں میں 2 حادثات، 3 کان کن جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان کوئلہ کانوں میں 2 حادثات رونما ہوئے، ان میں 3 کان کن جاں بحق ہو گئے، اس کے ساتھ ہی گزشتہ 7 ماہ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی تعداد 52 ہو گئی۔
گزشتہ روز بلوچستان میِں مچ اور ہرنائی کی کوئلہ کانوں میں دو حادثات میں 3 کان کن جاں بحق ہو گئے۔
محکمہ معدنیات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں کوئلہ کانوں میں 26 حادثات پیش ائے جن میں 52کان کن جاں بحق ہوگئے۔
ریسیکو ذرائع کے مطابق مچ کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث دو کان کن بھائی جاں بحق ہوگئے، ان کی شناخت محمد اسماعیل اور عبدالمنان کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کوئلہ کان میں ٹھیلے کی ٹکر سے 25 سالہ کان کن محمد جلیل جاں بحق ہو گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ، ہرنائی اور دکی کی کوئلہ کانوں میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں جن میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کوئلہ کانوں میں 2 حادثات کے دوران مزید 3 کان کن جان کی بازی ہار گئے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم ریاست مخالف تنظیم قرار،پولیس کی ریگی میں کیمپ پرشیلنگ