خیبر پختونخوا اسمبلی قرار داد جمع

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کی خدمات پر قرار داد جمع

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی خدمات پر قرار داد جمع کرا دی گئی ۔
قرار داد جے یو آئی کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی کی جانب سے پیش کی گئی جس میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔
قرار داد میں ریحانہ اسماعیل نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی خدمات اور شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
قرارداد کے ذریعے خیبر پختونخوا اسمبلی نے فلسطینی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8اسرائیلی فوجی ہلاک