کالعدم قرار

دہشتگردی میں ملوث گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار

ویب ڈیسک: وفاقی وزارت داخلہ نے دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا۔
نیشنل کائونٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا)نے دونوں جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لبنان اور غزہ پر حملوں کے جواب میں ایران نے حملہ کیا، گوتریس