ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کس سے بات کریں گے اور کس سے نہیں ،اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہہ آئی پی پیز کے حوالے سے میں نے وزیراعظم کو ساری چیزیں پہنچا دی ہیں۔
وزیراعظم نے وزارت توانائی سے ساری چیزوں پر بات کر لی ہے، ہم پوری طرح ایڈریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے بارے میں ہر ایک کے تحفظات ہیں، وزیر اعظم مسئلے کے حل کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد محمود صدیقی نے چند روز قبل آئی پی پیز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، ان سے آج پھر بات ہوئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے جو حکمت عملی بن رہی ہے، حکومت اس میں ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے بارے میں ہر ایک کے تحفظات ہیں، وزیر اعظم مسئلے کے حل کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت مستحکم ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں پریشانی والی کوئی بات نہیں، وزیر اعظم اور پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے اور کرتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments